امن وامان کی بگڑتی صورتحال حکومت کی ناکامی، طارق مدنی
کراچی(این این آئی)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال حکومت کی ناکامی ہے حکمران ذاتی مفادات کے لیے ملک کو خطرات سے دو چار کررہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی امن سیکریٹریٹ شیرشاہ میں سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے لیے آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔