آئی جی سے داؤدی بوہرہ جماعت کے وفد کی ملاقات،اظہارتشکر

آئی جی سے داؤدی بوہرہ جماعت کے وفد کی ملاقات،اظہارتشکر

کراچی (این این آئی)آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے داؤدی بوہرہ جماعت کے 9 رکنی وفد نے کمیل یونس کی سربراہی میں ملاقات کی۔وفد نے محرم الحرام کے دوران انکی جماعت کے روحانی پیشوا اور دیگر ملکی و غیر ملکی مندوبین پر مشتمل۔۔

 کم و بیش 40 ہزار شخصیات کی آمد و نقل و حرکت کے دوران فراہم کردہ فول پروف سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ پر سندھ پولیس/ٹریفک پولیس و انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ وفد کے ارکان نے کہا کہ ہمارے تمام مہمانوں کے رہائشی مقامات سے مذہبی مقامات تک نقل حرکت انتہائی محفوظ تھی۔داؤدی بوہرہ جماعت کے غیرملکی مندوبین نے مختلف اوقات میں بازاروں و دیگر مقامات کا دورہ بھی کیا۔مجموعی طور پر ملکی و غیرملکی مندوبین نے اپنے آپکو انتہائی محفوظ اور دوستانہ ماحول میں پایا۔وفد نے حکومت سندھ اور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو لائق ستائش و تحسین قرار دیا۔اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کے اقدامات پر آپکا اظہار تشکر ایک اعزاز ہے۔ اس سے بین الاقوامی سطح پر صوبہ سندھ اور بالخصوص کراچی کے حوالے سے ایک مثبت پیغام جائیگا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان جیسے اقدامات کا فروغ پولیس کے بنیادی فرائض منصبی میں ایک کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں