بارشوں کے دوران فیلڈ کمانڈرز کو علاقوں میں موجود رہنے کی ہدایت

 بارشوں کے دوران فیلڈ کمانڈرز کو علاقوں میں موجود رہنے کی ہدایت

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر )بارشوں کے پیشِ نظر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر کراچی پولیس کو الرٹ کردیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی پولیس چیف نے بارشوں کے دوران تمام فیلڈ کمانڈرز کو اپنے علاقوں میں موجود رہنے کی اور جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ ٹریفک پولیس بارش کے دوران اور بعد میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور جن علاقوں میں پانی زیادہ ہو وہاں ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کئے جائیں،گشت پر مامور پولیس کی گاڑیوں کو ضروری اوزار، ٹیوب اور بارش میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے میں استعمال ہونے والے آلات/اشیا سے لیس کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔پولیس کو شہری انتظامیہ کیساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں