آئی پی پیز سے معاہدے ری شیڈول کیے جائیں،وزیرتجارت

آئی پی پیز سے معاہدے ری شیڈول کیے جائیں،وزیرتجارت

کراچی (این این آئی)صوبائی وزیرتجارت وصنعت جام اکرام اللہ دھاریجو نے ٹی ڈی اے پی کے چیف ایگزیکٹو زبیرموتی والا،کے سی سی آئی کے صدر افتخار احمدشیخ،الطاف غفار اور۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 مختلف ممالک کے سفارتکاروں کے ہمراہ کراچی ایکسپوسینٹر میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرانتظام جاری تجارتی نمائش’’مائی کراچی‘‘کا دورہ کیا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کو ترجیح دیتی ہے ، بجلی کا ٹیرف بہت زیادہ ہے جس کا اثرتیزی سے صنعتوں پر پڑ رہا ہے اور صنعتیں تیزی سے اپنی صلاحیت کھو رہی ہیں،اس وقت اشد ضرورت ہے کہ آئی پی پیز سے کئے گئے معاہدوں کو ری شیڈول کیا جائے جبکہ بجلی کے مسائل پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اگر سندھ کو بجلی بنانے کی اجازت دے تو صرف 25روپے فی یونٹ بجلی پیدا کرکے مہیا کی جا سکتی ہے ۔ صوبائی وزیرجام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے پر توجہ دے اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ کراچی کے اف رااسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے فنڈز ہیا کئے جائیں گے تو وہ اپنا وعدہ پورا کریں ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے آئی پی پیز کے حوالے سے کہا کہ بجلی بنانے والے اداروں آئی پی پیز کے معاہدوں پر سندھ کا موقف واضح ہے ،آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے اوریہ معاہدے دوبارہ طے ہونے چاہیں،وفاق جتنی جلدی ہوسکے اس مسئلے کو حل کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں