میئر کامختلف علاقوں کادورہ،نکاسی کے کاموں کاجائزہ

میئر کامختلف علاقوں کادورہ،نکاسی کے کاموں کاجائزہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی اورچیئرمین سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈامتیاز علی شاہ کے ہمراہ مون سون بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔۔

 اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے شہید ملت روڈ، شارع فیصل، نرسری، ٹیپوسلطان روڈ، نیو ایم اے جناح روڈ،سولجربازار، مزار قائد روڈ، نمائش، ایم اے جناح روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ علاقوں میں عملہ موجودہے اور پانی کی نکاسی اور کچرا اٹھانے کا کام جاری ہے ۔ میئر کراچی نے ہدایت کی کہ جن مقامات پر ابھی پانی موجود ہے وہ جلد از جلد صاف کیئے جائیں۔علاوہ ازیں انہوں نے شہریوں کے ریلیف کے لئے لگائے گئے کیمپس کا بھی دورہ کیااور ریلیف کی فراہمی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کے مد نظر تمام عملے کو متحرک رکھا جائے اورعوام کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے اقدامات کئے جائیں جبکہ گزشتہ رات تیز بارش کے بعد رات گئے تک افسران و عملہ سڑکوں پر موجود رہا اور پانی کی نکاسی کے اقدامات کئے گئے ۔ متعدد سڑکیں رات میں ہی پانی کی نکاسی کے بعد کلیئر کردی گئیں جبکہ نکاسی کا کام دوسرے دن بھی جاری رہا۔جبکہ متوقع بارشوں کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ رہے گی۔ علاقوں اور گھروں سے کچرا بھی بلاتعطل اٹھایا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں