لیاری میں چھت گرنے سے 2افراد جاں بحق
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )چاکیواڑہ تھانے کی حدود لیاری کھڈا مارکیٹ فردوس مسجد عبداللہ ہارون روڈ چاکیواڑہ چاچی اسٹریٹ کے قریب چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔۔
جبکہ 7زخمی ہوگئے ۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث عمارت خستہ ہوگئی تھی ، حادثے کے مقام سے مرنے والوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا ہے ، جبکہ ریسکیو کا عمل جاری ہے ۔چھت گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔