الخدمت مدارس تفہیم القرآن کے تحت ششماہی امتحانات کا آغاز

الخدمت مدارس تفہیم القرآن کے تحت ششماہی امتحانات کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت مدارس تفہیم القرآن کے تحت شہر بھرمیں مدارس کے طلبہ وطالبات کے ششماہی امتحانات کا آغاز ہوگیا ۔

ہزاروں بچے ان امتحانات میں شریک ہیں ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت مدارس تفہیم القرآن میں زیر تعلیم ہزاروں بچوں کا امتحانی عمل میں شریک ہونااساتذہ کی محنت کو ظاہر کرتا ہے ۔تفہیم القرآن کے نام سے کام کرنے والے الخدمت مدارس مسلکی سوچ سے بالاتر ہوکر معاشرے میں قرآن پاک کی تعلیم کو فروغ دے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلیمان مسجد شاہ لطیف ٹاؤن میں الخدمت مدارس تفہیم القرآن کے تحت ہونے ششماہی امتحانات کے معائنہ کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ راشد قریشی نے بچوں اور بچیوں کی کلاسز میں جاکر امتحانی عمل کا مشاہدہ کیا اور اساتذہ کو مختلف ہدایات بھی جاری کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں