گرفتار ملزمان کے بارے میں اہم انکشافات

گرفتار ملزمان کے بارے میں اہم انکشافات

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) عزیزآباد تھانے کی حدودمحمدی گراؤنڈ بلاک 2 عزیزآباد میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی ملزم نعیم عرف ولد یونس لمبا اور احسن ولد سدھیر گرفتار ہوئے تھے۔۔

جن سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی تھی، گرفتار ملزمان کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ملزم نعیم عرف لمبا اپنے ساتھی احسن کے ہمراہ وارداتوں کے علاوہ اکیلے بھی وارداتیں کرتا ہے ،گرفتار ملزم نعیم نے 27 جولائی کو حسین آباد پر ایک سیلز مین سے 1 لاکھ چھیاسی ہزار روپے اکیلے ہی چھینے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں