گلشن ٹاؤن میں شجرکاری مہم جاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلشن ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ ’’ آؤ مل کر گلشن کو گلشن بنائیں ‘‘کے تحت ہم نے الحمداللہ نہ صرف عملی اقدامات کرکے پارکوں کی بحالی کے ساتھ طویل المیعاد بنیادوں پر شجرکاری پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔۔
بلکہ عوام کو گرین کلچر سے متعلق آگاہی بھی فراہم کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 3 کے چیئرمن ماجد علی کے ہمراہ خلفائے راشدین پارک میں درخت لگا کر شجرکاری مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے کیا۔