مرغی کے گوشت کی قیمت 700روپے سے متجاوز

مرغی کے گوشت کی قیمت 700روپے سے متجاوز

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمت 700روپے سے تجاوز کرگئی، شہری انتظامیہ اور کمشنر کراچی کے دفتر نے 2 ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود پولٹری کی قیمتوں کا سرکاری نرخ نامہ جاری نہیں کیا۔۔

 ہول سیلرز اور فارمرز من مانی قیمتیں مقرر کرنے لگے ۔مرغی کے گوشت کی قیمت میں فارمرز اور ہول سیلرز کی جانب سے مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں مرغی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران مزید 70روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد   گوشت اب 720روپے کلو تک فروخت ہورہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں