پانی کی لائنوں میں  سیوریج کی ملاوٹ ، ہیضے اور اسہال کے کیسز بڑھ گئے ، ماہرین کا انکشاف

پانی  کی  لائنوں  میں  سیوریج  کی  ملاوٹ  ، ہیضے  اور  اسہال  کے  کیسز  بڑھ  گئے  ،  ماہرین  کا  انکشاف

کراچی(آن لائن) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی کے بعض علاقوں میں پانی کی لائنوں میں سیوریج کے پانی کی ملاوٹ کے بعد ہیضے اور اسہال کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے ۔اس بات کا انکشاف ماہرین طب نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انہوں نے کہا کہ کراچی کے 2 بڑے سرکاری اسپتالوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حالیہ دنوں میں ہیضہ اور اسہال کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ چند روز قبل جناح اسپتال میں یومیہ ہیضے اور اسہال کے 40 سے 45 جب کہ سول اسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر 4 سے 5 مریض پیٹ میں درد و مروڑ،تھکاوٹ، متلی اور جسم میں پانی و نمکیات کی کمی کی علامات کے ساتھ آرہے تھے ، مگر اب یومیہ 70 سے 80 جب کہ سول اسپتال ایمرجنسی میں روزانہ کی بنیاد پر 20 سے 22 کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ سول اسپتال کے ڈاکٹر عمران سرور نے بتایا کہ چند روز قبل ایمرجنسی میں روزانہ ہی ہیضے اور اسہال کے 3 سے 4 مریض آرہے تھے ،اب تعداد 20 سے 22 ہوگئی ہے ۔جناح اسپتال کے ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ چند روز قبل جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں ہیضے اور اسہال کے 40 سے 45 کیسز رپورٹ ہورہے تھے ،مگر اب اسپتال میں ڈائریا اور کولیرا کے یومیہ 70 سے 80 کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ ہیضے اور اسہال سے بچے ،بزرگ اور کم قوت مدافعت والے افراد زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔طبی ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ شہری ابلا ہوا پانی پئیں اور غیر معیاری غذا سے پرہیز کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں