باجے استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے ،آئی جی

باجے استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے ،آئی جی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت یوم آزادی کے موقع پر صوبے میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔اجلاس میں یوم آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور پولیس رسپانس سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جیز نے شرکت کی۔اجلاس میں متعلقہ ڈویژنز میں یوم آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات و حکمت عملی پر مشتمل بریفنگ دی گئی۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد کے اندرون و اطراف میں سکیورٹی کو غیر معمولی بنایا جائے ۔سی پی او،کے پی او سمیت سندھ پولیس کے تحت تمام دفاتر، گاڑیوں اور عمارتوں کو سبز ہلالی پرچموں و برقی قمقموں سے سجایا جائے ۔جشن آزادی کی مناسبت سے پریشر ہارنز اور شدید آواز والے مختلف باجے استعمال کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن کو یقینی بنایا جائے ۔بغیر سائلنسر یا شور پیدا کرنے والی موٹر سائیکلوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔آج سے ہم مزید مستعد/الرٹ پوزیشن میں آجائیں گے ۔یوم آزادی کی تمام تقریبات کے مواقعوں پر سیکورٹی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے ۔افسران باقاعدہ حکمت عملی کے تحت پولیس نفری کی بذات خود ڈپلائمنٹ کرینگے ۔تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر سکیورٹی اقدامات ترتیب دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں