جماعت اسلامی سندھ کایوم جشن آزادی جوش وجذبہ سے منانے کا اعلان

جماعت اسلامی سندھ کایوم جشن آزادی جوش وجذبہ سے منانے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے 77واں یوم جشن آزادی کراچی تاکشمور سندھ بھر میں بھرپور جوش وجذبہ کے ساتھ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14اگست ہماری تاریخ کا بڑاہم اوریادگاردن ہے ۔

14اگست کے دن جماعت اسلامی کے تحت ریلیاں مذاکرے ، سیمینار اورپرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی جائیں گی مقررین تحریک پاکستان اورموجودہ صورتحال پرروشنی ڈالیں گے تاکہ نسل نو کو پتاچلے کہ پاکستان کن قربانیوں اورجدوجہد کے بعد حاصل کیا گیا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباءآڈیٹوریم میں ضلعی امرائکے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس میں صوبہ بھرکے ضلعی ذمے داران شریک تھے ،اجلاس میں سہ ماہی کارکردگی رپورٹ سمیت دیگردعوتی وتنظیمی امورپرغورکیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہقیام پاکستان کے بعد مسلط مفادپرست قیادت کی غلامانہ پالیسیوں کے نتیجے میں آج وطن عزیز مہنگائی بدامنی اوردہشتگردی سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہے اس سے زیادہ افسوس ناک صورتحال کیا ہوسکتی ہے کہ ایٹمی طاقت کے حامل ملک کا بچہ بچہ مقروض، عوام زندگی کی بنیادی ضرورت صاف پانی بجلی اورگیس سے محروم ہیں۔ اسلامی نظام اوراہل ودیانتدار قیادت ہی ملک وقوم کو بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے ۔ صوبائی امیر کا مزیدکہنا تھاکہ جماعت اسلامی اللہ اوراس کے رسول کے مشن کو لیکرچلنے والی جماعت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں