مون سون کے بعد سڑکیں درست کی جائیں گی،وزیربلدیات

مون سون کے بعد سڑکیں درست کی جائیں گی،وزیربلدیات

کراچی (بزنس رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ شہر میں بارشوں کا سیزن ختم ہوتے ہی خراب ہونے والی تمام سڑکوں کو درست کیا جائے گا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جبکہ برسات میں خراب ہونے والی نئی سڑکوں کے ٹھیکیداروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی ۔ کراچی چیمبر آف کامرس میں 14اگست کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہے وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا تھا کہ بارش کی وجہ سے کچھ مسائل سامنے آئے ۔بارش میں کوشش ہوتی ہے کہ سڑکوں سے پانی نکال سکیں تاکہ ٹرانسپورٹ کا مسئلہ نہ ہوجو سڑکیں خراب بنائی گئی اس پر کارروائی کی جاتی ہے ۔سڑکوں کی تعمیر پر حکومتی خزانے سے بھاری اخراجات کیے گئے ہیں۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ جب کے فور منصوبہ بنا تھا اسکی لاگت 25ارب تھی، جس میں 12.5ارب سندھ حکومت کو دینے تھے ۔ عمران خان کی حکومت میں کہا گیا 25ارب کا منصوبہ 75ارب پر پہنچ گیا۔ کے فور کا منصوبہ قرضے کے بغیر تھا۔ اس منصوبے کو عمران کی حکومت میں بند کردیا گیا ۔لوگ سوال ہم سے کرتے ہیں کہ پانی نہیں مل رہاکے فور منصوبے سے قبل حب نہر سے کراچی کے لیے 100ملین گیلن کا منصوبہ مکمل ہوجائے گاحب نہر کا منصوبہ مکمل ہونے سے کراچی میں پانی کے بحران پر قابو پایا جاسکے گا۔ایک سوال پر سعید غنی نے کہا کہ کسی بھی شخص یا پاک فوج کے افسر نے کوئی ایسا کام کیا ہو جس سے ادارے کو نقصان پہنچا ہو یا نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہو اسکے خلاف کاروائی ہونی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں