شہر کی دنیا:-ٹریفک جرمانوں پر مشتمل چالان ٹکٹس بھی کیمروں کی مدد سے جاری کرنے کا منصوبہ

ٹریفک جرمانوں پر مشتمل چالان ٹکٹس بھی کیمروں کی مدد سے جاری کرنے کا منصوبہ

facebook sharing button Share
twitter sharing button Tweet
whatsapp sharing button Share
sharethis sharing button Share
ٹریفک جرمانوں پر مشتمل چالان ٹکٹس بھی کیمروں کی مدد سے جاری کرنے کا منصوبہ

کراچی(این این آئی)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی روٹری کلب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ہفتہ وار اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر صدر روٹری کلب کراچی شعیب اسماعیل اور دیگرممبران شریک تھے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

آئی جی سندھ نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ دنیاجرائم کی روک تھام کے لیئے کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہی ہے اورفی زمانہ موثر تکنیکس اور جدید ٹولز کے استعمال سے ہی جرائم کو یقینی شکست دی جاسکتی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ سندھ پولیس نے بھی شہروں کو محفوظ بنانے کے لیئے داخلی اور خارجی راستوں پر جدید اور ماڈرن تکنیکس سے آراستہ چہرہ شناس کیمرے نصب کیئے ہیں۔جبکہ اندرون شہر سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت 1200 کیمرے بھی نصب ہونے جارہے ہیں۔انہوں بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر آئندہ آنیوالے دنوں یعنی مستقبل قریب میں ٹریفک جرمانوں پر مشتمل چالان ٹکٹس بھی کیمروں کی مدد سے جاری کرنیکا منصوبہ زیر غور ہے ۔غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ معاشی عدم استحکام کے باعث بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جس سے معاشروں میں جرائم نا صرف پروان چڑھے ہیں بلکہ انکے پنپنے میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔تنہا پولیس کو ہی تمام معاشرتی برائیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا نہیں جاسکتا تاہم بات جہاں تنقید برائے اصلاح کی آجائے تو ایسی صورت میں تمام اسٹیک ہولڈرز مثبت یا منفی رائے دہی دے سکتے ہیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ ہم معاشرے میں آباد مختلف کمیونیٹیزو دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر عوام دوست پولیسنگ اور ماحول کے قیام اور فروغ کے لیئے کوشاں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں