میئرنے پائلٹ ڈک ویڈ ایکواکلچر منصوبے کا افتتاح کردیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی نے سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کے ہمراہ ایس تھری سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ TP-III ماڑی پور کا تفصیلی دورہ کرکے منصوبے کا معائنہ کیا۔
دورے کے موقع پر سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان، پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس تھری نظام الدین شیخ سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دورے کے دوران اعلیٰ حکام نے ان لیٹ آؤٹ لیٹ اوور فلو ڈسچارج اسکریننگ سسٹم اور پمپنگ کا تفصیلی معائنہ کیا اور موقع میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی نے پائلٹ ڈک ویڈ ایکواکلچر منصوبے کا افتتاح بھی کیا ۔اس موقع پر میئر کراچی کا کہنا تھا کہ پائلٹ ڈک ویڈ ایکواکلچر منصوبے سے پروٹین اور بائیو ڈیزل سمیت ذیلی مصنوعات کی پیداوار ہوسکتی ہے جبکہ ایس تھری منصوبہ شہر کی اہم ضرورت ہے اور منصوبے کو فوری طور پر مکمل کرنے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کو جلد مکمل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں اور منصوبے کو جلد مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں کیونکہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ٹریٹ کیے جانے والا پانی صنعتوں کو فراہم کیا جاسکتا ہے جبکہ منصوبے کے تمام فنڈز کی فوری فراہمی کیلئے سندھ حکومت سے بات کرونگا ۔اس موقع پر میئر اور سی ای او واٹر کارپوریشن نے منصوبے پر بہتر انداز میں کام کرنے پر نظام الدین شیخ کی کوششوں کو سراہا ۔