پولیس کی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد

پولیس کی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار اسلحہ، منشیات اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ابرہیم حیدری تھانے کی حدود اکبر علی شاہ گوٹھ میں پولیس کاروائی کے دوران منشیات فروش ملزم گرفتار ہوا، گرفتار ملزم کی شناخت محمد نواز عرف دلو کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم علاقے میں منشیات فروشی کرتا ہے، ملزم کے قبضے 1550 گرم اعلی کوالٹی کی چرس اور نقدی 4000 روپے برآمد ہوئی۔ ماڈل کالونی پولیس نے کارروائی کر کے موٹرسائیکلیں چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کی شناخت راشد مختار کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم سے چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اے وی ایل سی نارتھ ناظم آباد کی موٹرسائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی کے دوران موٹر سائیکل لفٹر ملزمان کو گرفتار کر کے تین سرقہ شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں، برآمد شدہ موٹر سائیکلیں تھانہ پاکستان بازار، لیاقت آباد اور ثمن آباد سے سرقہ شدہ ہیں۔گرفتار شدہ ملزمان عمران اور فیصل پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں جن کا سابقہ ریکارڈ موجود ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں