شدید بارشوں کے باعث وکلا پیش نہیں ہو سکتے ، کراچی بار کا ججز کو خط

شدید بارشوں کے باعث وکلا پیش نہیں ہو سکتے ، کراچی بار کا ججز کو خط

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) شہرقائد میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب کراچی بار ایسوسی ایشن نے ججز کو خط لکھ دیا ہے ۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شہر میں تیزبارش کے باعث مختلف علاقوں سے وکلا عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے ۔ کراچی بار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وکلا کی غیرموجودگی کے باعث کوئی سخت فیصلہ نہ دیا جائے جبکہ ایسوسی ایشن نے ضلعی ججز سے ماتحت عدالتوں کو بھی ہدایت جاری کرنے کی استدعا کی ہے ۔ واضح رہے طاقتور مون سون سسٹم کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے جو لوگوں کیلئے تکلیف کا باعث بنا ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی شہر میں تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ، جس کی وجہ سے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں بھی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں