مچھر کالونی سے گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا

مچھر کالونی سے گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے کیماڑی تھانہ ڈاکس پولیس کا رات گئے مچھر کالونی میں مسلح ڈکیتوں سے مقابلے کا معاملہ،زخمی حالت میں گرفتار ملزمان امین عرف قربانی اور دلاور حسین عرف بغولا کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا۔۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا قربانی گروپ نامی ڈکیت گروہ اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے ۔گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں 30 مقدمات درج ہیں۔ ملزم امین عرف قربانی کے خلاف پولیس مقابلہ، قتل جیسے 22 سنگین مقدمات درج ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں