مختلف علاقوں سے دو لاشیں برآمد

مختلف علاقوں سے دو لاشیں برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں سے دوافراد کی لاشیں ملیں جبکہ دیگر واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر ز تھانے کی حدود لسبیلہ تین ہٹی نورانی شاہ بابا کے مزار المدینہ چٹائی کی دکان سے 55سالہ خرم نامی شخص کی لاش ملی ، متوفی کی لاش کو ضابطہ کی کاروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دھابیجی کے قریب لاڑکانہ ہوٹل سے 35سالہ ارشاد علی ولد علی انور کی پھندا لگی ہوئی لاش ملی۔ دوسری جانب جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی کامران سینٹر فلیٹ نمبر 302اتفاقہ گولی چلنے سے 18سالہ کائنات زوجہ عدیل خان زخمی ہوگئی ۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں