پولیس مقابلوں اور چھا پوں میں زخمیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار

پولیس مقابلوں اور چھا پوں میں زخمیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں اور چھا پوں کے دوران زخمیوں سمیت 12 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔۔

ملزما ن کے قبضے سے اسلحہ، منشیات ،موبائل ،موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ڈاکو سمیر اور کامران کو گرفتارکرلیا گیا ۔ پولیس نے پستول بمعہ گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔ ادھر ماڑی پور مچھر کالونی کویتی محلہ جنرل سائٹ میں پولیس کامسلح ڈکیتوں سے مقابلہ ہوا ۔دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان 28سالہ امین اور28سالہ دلاور حسین کو گرفتار کرلیا گیا ۔ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیرقانونی پستول بمعہ گولیاں اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔دونوں ملزمان پر 30 مقدمات درج ہیں ۔ دوسری جانب اورنگی کے علاقے سیکٹر 12 ایل میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کومبنگ/سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی کی ۔مومن آباد پولیس نے فقیر کالونی سے متعدد وارداتوں میں ملوث2 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں واحد اللّٰہ ولد مروت رحمٰن اور اسد خان ولد راج ولی شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں