اسپورٹس بھی گورنر اینیشیٹو میں شامل ،کمیٹی قائم

اسپورٹس بھی گورنر اینیشیٹو میں شامل ،کمیٹی قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر اسپورٹس بھی گورنر اینیشیٹو میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

اس ضمن میں گورنر ہاؤس کے اعلیٰ افسران پر مشتمل تین رکنی کمیٹی قائم بھی قائم کر دی گئی ہے ۔ کمیٹی اسپورٹس سے متعلقہ امور دیکھے گی۔ گورنر اینیشیٹو کے تحت باصلاحیت کھلاڑیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور اسپورٹس کے لئے درکار وسائل بھی فراہم کئے جائیں گے جبکہ بیرون ممالک کھیلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی بھرپور مدد ہوگی۔ علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے باکسر محمد وسیم کی اپیل پر نوٹس لیتے ہوئے اٹلی کے سفارت خانہ کو لیٹر جاری کر دیا ہے جس میں سفارت خانہ سے کہا گیا ہے کہ باکسر محمد وسیم کو اٹلی کا ویزہ لگایا جائے ۔ واضح رہے کہ باکسر محمد وسیم نے شی جن ویزا میں مدد کے لئے اپیل کی تھی۔ باکسر محمد وسیم مالٹا میں ڈبلیو بی ایف انٹر کانٹی نینٹل ہیوی ویٹ ورلڈ ٹائٹل کے لیے باکسرSABELO CEBEKHULU سے 4 اکتوبر کو مقابلہ کریں گے ۔ دریں اثنا باکسر محمد وسیم گورنر ہاؤس پہنچ گئے اور گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ مزید برآں کامران خان ٹیسوری سے این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سروش حشمت لودھی نے گورنر ہاو س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ، جامعات کے کردار، طلبائکی تربیت سمیت دیگر دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے وفاق پر عزم ہے ۔عصر حاضر سے ہم آہنگ نصاب کی تیاری انتہائی ناگزیر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں