شہر قائد کے تمام راستے کھنڈر بن گئے ، سردار عبدالرحیم

شہر قائد کے تمام راستے کھنڈر بن گئے ، سردار عبدالرحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے ۔۔

کہ سندھ حکومت کی نااہلی اور میگا کرپشن کے باعث کراچی سے کشمور تک پورا سندھ بارشوں کے پانی میں ڈوب چکا ہے اور شہر قائد سمیت سندھ بھر کے تمام راستے کھنڈر بن چکے ہیں، کراچی کا مستقبل سنوارنے کے لیے فنکشنل لیگ کے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے ، سندھ حکومت اور لوکل گورنمنٹ کے نمائندے اپنے اپنے گھروں میں آرام فرما رہے ہیں ، پتہ نہیں کہ سندھ کی عوام کوکس بات کی سزا دی جا رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سائوتھ اور سینٹرل کے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں حالیہ بارشوں میں سندھ کے تمام شہر اور دیہات پانی میں ڈوبنے اور سندھ حکومت اور اداروں کی کرپشن کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے شہروں اور دیہاتوں سے برساتی پانی کے اخراج کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ، اور برسات متاثرین کے حفاظتی کیمپس قائم کرکے انہیں علاج معالجے اور کھانے پینے کے انتظامات کیے جائیں ، انہوں نے کہا کہ ہر مہینے کراچی سے اربوں کا ٹیکس وصول ہوتا ہے مگر شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کارکنان و ہمدردوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں متاثرین کی امداد کیلئے فوری امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں