چڑیا گھر کی سب سے پرانی شیرنی ریچل انتقال کرگئی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی چڑیا گھر کی سب سے پرانی شیرنی بنگال ٹائیگر ریچل انتقال کرگئی۔
کراچی چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق مرنے والی شیرنی کی عمر 30 سال تھی جس کی طبعی موت ہوئی ہے ، مادہ بنگال ٹائیگر کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان ہوتی ہیں۔چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات شیرنی کی طبیعت خراب ہوئی اور صبح انتقال ہوگیا، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شیرنی کی طبیعت 15 دن سے خراب تھی، علاج پر توجہ نہیں دی گئی۔