شاداب رضا کا تحفظ ناموس رسالت ؐکیلئے تحریک کااعلان

شاداب رضا کا تحفظ ناموس رسالت ؐکیلئے تحریک کااعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ کرپٹ اور لٹیرے حکمران ملک کی وحدت کیلئے خطرہ بن چکے ہیں ،قادیانی اقلیت نہیں اسلام اور پاکستان کے غدار ہیں ۔۔۔

ہم پاک فوج کے ساتھ ملکر پاکستان کو بچانے اور قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑینگے ،قادیانی نواز ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہے ہیں۔ وہ گزشتہ شب نشترپارک میں عقیدہ ختم نبوت ؐقانون کے 50 سال مکمل ہونے پر بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔شاداب رضا نقشبندی نے ربیع الاول کے بعد پاکستان سنی تحریک کی ملک گیر رکنیت سازی مہم کا اعلان کرتے ہوئے جدید تعلیمی اداروں کے قیام اور تحفظ ناموس رسالت ؐکیلئے منظم تحریک چلانے کااعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ؐ کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،بھارت کا جو حشر بنگلہ دیش میں ہوا وہی حشر افغانستان میں ہوگا ،بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی سہولتکاری اور دہشتگردی کرنا بند کردے ،بھارت کا مکروہ اور دہشتگردانہ چہرہ پوری دنیا میں عیاں ہوچکا ہے ، انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی کی تحاریک میں اپنا حصہ شامل کرتے رہینگے ،قائد ملت اسلامہ علامہ شاہ احمد نورانی ،مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی ودیگر کی تحریک ختم نبوت کیلئے خدمات کو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی شاندار ملی خدمات پر تاجدار ختم نبوت  ایوارڈ دینے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی دولت بیرون ممالک منتقل کرنے والے حکمران اپنی وفاقی حیثیت کھونے کے بعد صوبائی خود مختاری کی آڑ میں ملک کو نقصان پہنچانے کی سازشوں میں مصروف ہیں ۔اس موقع پر پیر سید مظفر حسین شاہ ،علامہ اشرف گورمانی ودیگر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں