مضر صحت خوردنی تیل سپلائی و فرخت کرنے والے ملزمان گرفتار

مضر صحت خوردنی تیل سپلائی و فرخت کرنے والے ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ:آغا طارق )اسٹیل ٹاؤن پولیس نے مضر صحت غیر قانونی خوردنی تیل سپلائی و فرخت کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر کاشف أفتاب عباسی کی ہدایت پر ڈی ایس پی بن قاسم میر ممتاز مگسی اور ایس ایچ او انسپکٹر اقبال تنیو کی سربراہی میں پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ معلومات پر نیشنل ہائی وے روڈ 100 بیڈ اسپتال کے قریب سے ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت کامران ولد زین گل اور حیات ولد بخت بلند کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزم کے قبضے سے مضر صحت 300 لٹر کھلا خوردنی تیل اور ایک گاڑی KQ-5116 برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کے وہ مضر صحت آئل گاڑی کے ذریعے شہر میں مختلف ٹھیلوں اور دکانوں پر فروخت کرتے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں