نئی حب کینال کی تعمیر :معاہدے پر سی ای او واٹر کارپوریشن کے دستخط
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح نے نئی حب کینال کی تعمیر کے حوالے سے انجینئرنگ پروکیورمنٹ کنسٹرکشن کے معاہدے پر دستخط کر دیے ۔
تقریب ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں منعقد ہوئی ۔تقریب میں ڈائریکٹر واہ کنسٹرکشن لمیٹڈ پرائیویٹ شعیب شفیق، کرنل صباح الدین چوھدری، کنسلٹنٹ تھری جی سلطان ڈوگر پی ڈی حب کینال سکندر علی اور سید سردار شاہ موجود تھے ۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق منصوبے میں نئی حب کینال کی تعمیر اور پرانی حب کینال کی بحالی شامل ہے اور منصوبے میں حب پمپنگ اسٹیشن رائزنگ مین اور حب فلٹر پلانٹ کو 80 ایم جی ڈی سے 100 ایم جی ڈی تک اپ گریڈ کیا جائے گا۔