تعلیم اہم شعبہ، نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،جسٹس صلاح الدین
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس امجدعلی سہتو پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ابتدائی عمر کی تعلیم فراہمی کرنے کی پالیسی پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف دائر آئینی درخواست پر چیف سیکرٹری سندھ سے سندھ ہائیکورٹ سکھربینچ کے فیصلے پرعملدرآمدکی رپورٹ طلب کرلی ۔
جمعرات کو درخواست کی سماعت شروع ہوئی تووکیل درخواست گز ار عثمان فاروق نے عدالت عالیہ کوبتایاکہ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ اس بارے میں پہلے ہی حکم جاری کرچکی ہے ۔ جسٹس صلاح الدین پہنورنے ریمارکس دیے کہ تعلیم اہم شعبہ ہے ، اسکو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔عثمان فاروق ایڈووکیٹ کاموقف تھاکہ ابتدائی عمر کی تعلیم کی فراہمی کی پالیسی بنائی گئی ہے ، لیکن عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔