دولت پور میں سرکاری اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح

 دولت پور میں سرکاری اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح

دولت پور(نمائندہ دنیا)دولت پور کے نواحی گاؤں سردار رضا محمد ڈاہر ی میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا افتتاح کردیا گیا۔

سابق وزیر تعلیم سندھ سردار خان محمد ڈاہری نے عمارت کا افتتاح کیا اور جشن میلاد مصطفی ؐ کی تقریب میں بھی شرکت کی۔اطلاعات کے مطابق دولت پور کے نواحی گاؤں سردار رضا محمد ڈاہری میں گورنمنٹ پرائمری بوائز اسکول رضا محمد ڈاہری کی نو تعمیر عمارت کے افتتاح اور جشن میلاد مصطفی ؐ کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی ۔اس موقع پر سابق وزیر تعلیم سندھ سردار خان محمد ڈاہری نے اسکول کی نئی تعمیر عمارت کا افتتاح ربن کاٹ کر کیا جس کے بعد اسکول میں جشن محفل میلاد مصطفی ؐکی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں مہمان خصوصی سردار خان محمد ڈاہری تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں تحصیل دولت پور ایٹ قاضی احمد کے تحصیل آفیسر محمد اسرائیل،پ ٹ الف تحصیل قاضی احمدکے صدر اصغر ڈاہری،ہیڈ ماسٹر عبدالغفار عمرانی ،اساتذہ شعبان سولنگی،آصف ڈاہری، گل محمد اوٹھو ،محمد صفر ڈاہری، عظیم ڈاہری اور دیگر بھی موجود تھے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں