سول اسپتال سکھر میں کرپشن کی تحقیقات کامطالبہ

سول اسپتال سکھر میں کرپشن کی تحقیقات کامطالبہ

سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر کی سماجی شخصیت و پی ٹی آئی لیڈیز ونگ کی رہنما صفیہ بلوچ نے سول اسپتال میں جعلی ورک آرڈر کے ذریعے میڈیسن سپلائی کرنے والے عمل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ۔۔

سول اسپتال انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائدکیا کہ سکھر سول اسپتال انتظامیہ کے کرپشن میں ملوث عملے نے بااثر سیاسی، سماجی اثرو سوخ رکھنے والے جعلساز شخص کو نجی کمپنی کے نام پر جعلی ورک آرڈر کے ذریعے 33کروڑ سے زائد رقم کی ادویات کا ٹھیکہ دیا ، تاہم آرڈر ملنے کے بعد مذکورہ جعلساز شخص نے ورک آرڈر جمع کراکے جو ادویات سول اسپتال انتظامیہ کو فراہم کیں اس کی تعداد بھی کم نکلی ۔انہوں نے کہاکہ سول اسپتال کے افسران و عملے کی ملی بھگت سے مریضوں کیلئے مختص فنڈز ہڑپ کیا گیا ہے ۔انہوں نے متعلقہ حکام سے معاملے کی تحقیقات کامطالبہ کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں