پولیس اور حساس ادارے نے مغوی ریٹائرڈ میجر بازیاب کرالیا

پولیس اور حساس ادارے نے مغوی ریٹائرڈ میجر بازیاب کرالیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل(اے وی ایل سی )پولیس نے سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) اور حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے۔۔

 مغوی ریٹائرڈ میجرکو بحفاظت بازیاب کرواکے اغوا کار کو گرفتارکرلیا۔اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی اورحساس ادارے کے ہمراہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی ریٹائرڈ میجراحمد وسیم کو بحفاظت بازیاب کرواکرایک مرکزی اغوا کار محمد نورالعین قاضی ولد قاضی اسداللہ کو گرفتارکرلیا جبکہ دیگراغوا کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل انیل حیدرکے مطابق گرفتار اغوا کارنے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 28 ستمبرکو میجرریٹائرڈ احمد وسیم کو گزری تھانے کے علاقے ڈی ایچ اے فیز7 خیابان سحر روڈ بلال مسجد کے قریب سے اغوا کر لیا تھا۔ اغوا کاروں نے مغوی ریٹائرڈ میجراحمد وسیم کے اہلخانہ سے 20 کروڑ روپے اورسونے کے بسکٹ تاوان مانگا تھا۔ میجرریٹائرڈ احمد وسیم کے اغوا کا مقدمہ الزام نمبر 24/470 بجرم دفعہ 365اے /34،انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7اے ٹی اے کے تحت درج کیا گیا تھا اورمقدمے کے تفتیش اے وی سی سی کو منتقل ہو گئی تھی۔اے وی ایل سی پولیس نے سی پی ایل سی اور حساس اداروں کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مغوی میجر ریٹائرڈ احمد وسیم کو بحفاظت بازیاب کروالیا۔ مرکزی ملزم ٹیلی کمیونیکیشنز میں ٹیلی کمیونیکیشن کا ماسٹر ڈگری ہولڈر نکلا،نور العین قاضی نے چیک باؤنس کیس میں گرفتاری کے بعد اغوا کا منصوبہ بنایا۔گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کو ششیں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں