ٹنڈو محمد خان :لڑکی کی خودکشی کے معاملے کا ڈراپ سین ، شوہر قاتل نکلا
ٹنڈو محمد خان (نمائندہ دنیا) گاؤں ماسٹر حیدر میں چند روز قبل غیر مسلم لڑکی کی خودکشی کے معاملے کا ڈراپ سین ، شوہر قاتل نکلا۔چند روز قبل گینو نامی شخص نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔۔
کہ اس کی بہن گلابی راوڑی نے خودکشی کی ہے ۔ایس ایچ او تھانہ تعلقہ نے اپنے عملے کے ہمراہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے ۔جس کے بعد پولیس نے متوفیہ گلابی راوڑی کے شوہر مولو ولد منو راوڑو کو شک کی بنا پر گرفتار کر کے تفتیش کی تو اس نے قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے گھریلو تنازع پر اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور خود کشی کا رنگ دیا تھا۔