میرپورخاص میں ٹریفک کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کرگیا

 میرپورخاص میں ٹریفک کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کرگیا

میرپورخاص(بیورورپورٹ)میرپور خاص میں ٹریفک کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کرگیا، فلائی اوور نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کئی کئی گھنٹے جام رہنے لگا ہے ۔۔

جس کے باعث عوام اذیت ناک صوتحال سے دوچار ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ کا چوتھا بڑا شہر اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میرپورخاص وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے نظر انداز ہونے اور منتخب نمائندوں کی عدم توجہ کے باعث مختلف مسائل سے دوچار ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ان مسائل میں ٹریفک کی روانی سے آمدورفت کا مسئلہ بھی شامل ہے ۔ تاریخی شہر میرپورخاص دو حصوں سیٹلائٹ ٹاون اور سٹی میں تقسیم ہے اور بڑے علاقے میں پھیلا ہوا ہے ، درمیان میں میرپورخاص سے حیدر آباد اور میرپورخاص سے کھوکھر اپار ریلوے لائن ہے جبکہ ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے ریلوے پھاٹک اور انڈر پاس ہے ، ٹرینوں کی آمد و رفت کی وجہ سے دن اور رات میں کئی مرتبہ ریلوے پھاٹک بند ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ جاتی ہیں اور ٹریفک جام رہنا معمول ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں