شکار کیلئے ممنوعہ جال کی اجازت نہیں ،نجمی عالم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سید نجمی عالم کی زیر صدارت میرین فشریز ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔
اس موقع پر سید نجمی عالم نے کہا کہ ہم کراچی فشریز ہاربر اتھارٹی کی جانب سے ماہی گیری کی لانچوں کا بوجھ ہلکا کرنے کے لیے کیٹی بندر پر ایک بڑی جیٹی بنانا چاہتے ہیں،غیر قانونی اور ممنوعہ جال استعمال کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ شکار کرنے والی لانچوں کی سخت چیکنگ کیلئے شفٹ وائز ٹیمیں تشکیل دی جائیں، سندھ کی ساحلی زمینوں کا سروے کیا جائے اور پانی کے نمونے چیک کیے جائیں