500 کا نوٹ دیکر ملزمان بریانی کی دکان سے ہزاروں روپے لوٹ کرفرار

500 کا نوٹ دیکر ملزمان بریانی کی دکان سے ہزاروں روپے لوٹ کرفرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صفورا کالا بورڈ کے علاقے میں بریانی کی دکان پر ڈکیتی کی واردات،مسلح ملزمان دکاندار کو 500 کا نوٹ دیکر ہزاروں روپے لوٹ کر لے گئے ۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم کیش کاؤنٹر پر آکر دکاندار کو 500 کا نوٹ دیتا ہے ،دکاندار بقایا پیسے واپس کرنے لگتا ہے تو ملزم اس پر اسلحہ تان لیتا ہے ۔ملزم کا دوسرا ساتھی کیش کاؤنٹر سے رقم اکھٹی کرکے اپنی جیب میں ڈالتا ہے۔ملزمان واردات کے بعد اطمینان سے پیدل ہی فرار ہو جاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں