خناق کے کیسز اور اس سے بچوں کی اموات میں غیر معمولی اضافہ
کراچی(آن لائن) کراچی میں خناق کے کیس اور اس سے بچوں کی اموات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق خناق کی بیماری سے حفاظتی ٹیکے سے بچاؤ ممکن ہے ۔۔۔
کراچی میں اب تک خناق سے 100 سے زیادہ بچے انتقال کر چکے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پچھلیسال سندھ انفیکشس ڈزیزز اسپتال میں خناق کے 140 کیس آئے جن میں سے 52 انتقال کر گئے ۔محکمہ صحت حکام کے مطابق کراچی میں خناق کے تمام کیس سندھ انفیکشس ڈزیزز اسپتال کو بھیجے جارہے ہیں، سندھ انفیکشس ڈزیزز اسپتال میں اس وقت بھی خناق بیماری کے 12 سے زائد بچے زیرِ علاج ہیں۔انفیکشس ڈیزیزز کے ماہرین نے کہا ہے کہ خناق کے علاج کی دوا اینٹی ٹاکسن موجود نہیں، متاثر ایک بچے کے علاج پر دو سے ڈھائی لاکھ روپے کا اینٹی ٹاکسن استعمال ہو جاتا ہے۔