صاف ستھرا خوبصورت میرپورخاص مشن پر تیزی سے کام جاری

صاف ستھرا خوبصورت میرپورخاص مشن پر تیزی سے کام جاری

میرپور خاص (بیورو رپورٹ) میرپورخاص میونسپل کارپوریشن کے میئر عبدالرؤف غوری کے ’’صاف ستھرا خوبصورت اپنا میرپورخاص‘‘کے مشن پر تیزی سے کام جاری ہے ۔

 شہید بینظیر بھٹو پارک میں فیملیز کے لیے کروڑوں روپے مالیت کے جدید قسم کے جھولے لگانے کا کام جاری ہے جو جنوری 2025 عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ میئر عبدالرؤف غوری نے شہریوں کی سستی سفری سہولت کے لیے سندھ حکومت سے 6 پیپلزبسیں منظور کرائیں جو میرپورخاص کی سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔ حیدرآباد روڈ، جرواری چوک، کھپرو ناکہ چوک کو خوبصورت بنانے کے لیے سڑک کے دونوں اطراف پیدل چلنے والوں کے لیے گھاس، بیٹھنے کے لیے کرسیاں اور سائبان لگا دیے گئے ہیں۔ میئر عبدالروف غوری کے مطابق ہم عوام کی خدمت کرنے أٓئے ہیں، اس لیے انہیں ہر طرح کی سہولت فراہم کرنا ہمارا فرض ہے ، شہریوں کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا طویل عرصے سے مسئلہ چل رہا تھا، جسے ہم نے 70 لاکھ روپے خرچ کرکے حل کردیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں