وزیرداخلہ نے اپ گریڈڈ سی پی ایل سی کال سینٹر 1102 کا افتتاح کردیا

وزیرداخلہ نے اپ گریڈڈ سی پی ایل سی کال سینٹر 1102 کا افتتاح کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سی پی ایل سی کے دورے کے موقع پر اپ گریڈڈ سی پی ایل سی کال سینٹر 1102 کا افتتاح کیا اور جرائم کے خلاف سی پی ایل سی کے کردار کو سراہا اور تعریف کی۔

سی پی ایل چیف زبیر حبیب نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ سی پی ایل سی جیلز کے قیدیوں کا ڈیٹا،زینب الرٹ سمیت ڈیڈ باڈیز کی شناخت اور اغواء برائے تاوان جیسے جرائم کو دیکھتی ہے اور اس عمل کے لیے اپنی جملہ کاوشوں اور اقدامات کو کامیاب اور موثر بناتی ہے ۔اس موقع پر سی پی ایل سی چیف نے ادارے کے حوالے سے ضروری سفارشات پیش کیں جن پر وزیر داخلہ سندھ نے ہر ممکن تعاون اور سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔وزیر داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایات دیں کہ پولیس لائنز،تھانوں جلوس کے روٹس پر کیمروں کی تنصیب اور ڈرونز کی فراہمی کے حوالے سے جامع سفارشات جلد ارسال کی جائیں تاکہ ان سفارشات پر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں منظوری اور توثیقی اقدامات کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے جاسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس 15 کا شکایات پر فوری اور مثبت رسپانس ضروری ہے اس امر سے پولیس پر عوام کا اعتماد مزید فروغ پائے گا۔علاوہ ازیں ایس فور سیف سٹی پروجیکٹ سندھ اور کراچی کی ضرورت ہے کیونکہ جرائم کے خلاف تیکنیکس کا استعمال کامیابی کی ضمانت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں