سندھ فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ پر زیرو ٹالرنس ہے ،مزمل ہالیپوٹو

سندھ فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ پر زیرو ٹالرنس ہے ،مزمل ہالیپوٹو

کراچی (سٹی ڈیسک )سندھ فوڈ اتھارٹی نے مختلف جامعات کے طلباء، فوڈ بزنس کے نمائندوں، این جی اوز، سرکاری اداروں اور زرعی برادری کے نمائندوں کے ساتھ کراچی میں عالمی یوم خوراک 2024 منایا گیا اور آگاہی ریلی نکالی گئی۔

اس سال کا موضوع \\\"بہتر زندگی اور بہتر مستقبل کے لیے خوراک کا حق\\\" تھا، جو اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ ہر فرد کو مناسب، غذائیت سے بھرپور اور محفوظ خوراک تک رسائی حاصل ہو۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو نے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت کوئی بھی فوڈ کاروبار سندھ فوڈ اتھارٹی کے لائسنس کے بغیر کرنا غیر قانونی ہے ۔ ہم نے فوڈ اتھارٹی کو فعال کیا ہے ، اور سب سے پہلے ہیومن ریسورس پر کام کیا ہے ، جبکہ انسپیکشن کی تعداد میں اضافہ کیا ہے تاکہ حفظان صحت کے معیارات کو یقینی بنایا جا سکے اور غیر معیاری خوراک پر بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔ کیمیکل ملاوٹ والے دودھ کے خلاف سندھ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے ، اور ہم نے ایک ماہ میں 9 ہزار سے زائد دکانوں کا معائنہ کیا ہے ۔ اتھارٹی نے اس ماہ 5 ہزار سے زائد لائسنس جاری کیے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ پر زیرو ٹالرنس ہے اور زائد معیاد خوراک کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں