حکومت کی آئی ٹی اینڈ کمیونیکیشن پر بھرپور توجہ ،وزیرمملکت

حکومت کی آئی ٹی اینڈ کمیونیکیشن پر بھرپور توجہ ،وزیرمملکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر مملکت آئی ٹی اینڈ کمیونی کیشن شیزا فاطمہ خواجہ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں آئی ٹی اور کمیونیکیشن کی ضرورت ، آئی ٹی کورسز سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ عصر حاضر میں آئی ٹی اینڈ کمیونیکیشن جدید ترقی کی بنیاد ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر اینیشیٹیو کے تحت گورنر ہاس میں آئی ٹی کورسز جاری ہیں۔ ان آئی ٹی کورسز کا دائرہ پورے صوبہ تک پھیلا رہے ہیں۔ وزیر مملکت شیزا فاطمہ نے کہا کہ موجودہ حکومت آئی ٹی اینڈ کمیونیکیشن پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ گورنر اینیشیٹیو کے تحت آئی ٹی کلاسز شاندار اقدام ہے ۔ بعد ازاں گورنر سندھ کے ہمراہ وزیر مملکت شیزا فاطمہ خواجہ نے آئی ٹی مارکی کا دورہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آئی ٹی کا پروگرام گزشتہ برس شروع کیا۔ یہ آئی ٹی مارکی ساڑھے چوبیس ہزار اسکوائر فٹ پرمحیط ہے ۔ ہفتہ میں 32کلاسیں ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچاس ہزار بچے آئی ٹی کی کلاسز میں زیر تعلیم ہیں۔ آئی ٹی کے طلبائکو جامعہ کراچی اسناد دے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام طالب علم شب و روز محنت کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ کسی بھی طالب علم سے کوئی فیس چارج نہیں کی جارہی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ گورنر ہاؤس آکر مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے ۔ گورنر سندھ کا آئی ٹی انیشیٹیو قابل ستائش ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں