حافظ نعیم میں ملک کو ترقی یافتہ بنانے کی صلاحیت،اسدبھٹو

حافظ نعیم میں ملک کو ترقی یافتہ بنانے کی صلاحیت،اسدبھٹو

حیدرآباد (نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے نو منتخب امیر حافظ طاہر مجید کی مرکز تبلیغ اسلام شاہ مکی روڈ میں حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں سابق رکن قومی اسمبلی وجماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اسد اﷲ بھٹو ایڈووکیٹ، صوبائی رہنما اورسابق رکن سندھ اسمبلی عبدالوحیدقریشی،سابق امیر ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان، نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ودیگر کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ حلف برداری کی تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے اسداﷲ بھٹو نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک منظم جماعت ہے جو اسلام کے عادلانہ ومنصفانہ نظام کے نفاذ کے لیے معروض وجود میں آئی اور یہ واحد جماعت ہے جس میں ہر سطح کے امراء واراکین شوریٰ کا باقاعدگی سے انتخاب اور استصواب ہوتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو دیانت دار اور باصلاحیت قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کو سیاسی ومعاشی اور آئینی بحران سے نکال کر عوام کے مسائل حل کرسکے اور ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال سکے ۔ان کا کہناتھاکہ الحمد ﷲ حافظ نعیم الرحمن میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ ملک کو استحکام دے سکتے ہیں ،انہوں نے فلسطین کے مسئلے پر حکمرانوں کو متوجہ کرکے یکجہتی فلسطین کانفرنس کرائی ،جس نے مظلوم فلسطینیوں کو حوصلہ دیا ، فلسطین و کشمیر کا مسئلہ ہمارا مسئلہ ہے ، ہم اس پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔جماعت اسلامی حیدرآباد کے نومنتخب امیر حافظ طاہر مجید نے خطاب کرتے ہوئے کارکنان کو تلقین کی کہ وہ اپنے نصب العین کی سعی کے لیے ہمہ تن مصروف ہوجائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں