گمبٹ :سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم
ٹھری میرواہ (نمائندہ دنیا)ایف جی آر ایف کے تحت ڈسٹرکٹ خیر پور کی تحصیل گمبٹ فیضان مدینہ میں متاثرین سیلاب میں امدادی چیک کی تقسیم کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیاگیا ۔۔۔
جس میں دعوت اسلامی کے رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، نگران ایف جی آر ایف ڈیزاسٹر اینڈ ریلیف سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر خطاب کے دوران مقررین نے کہاکہ بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہ افراد کو ایف جی آر ایف نہیں بھولی اور ابھی بھی راشن اور ضروری سامان کی ترسیل کیساتھ ان کی خدمت میں مصروف عمل ہے ۔ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے کہا کہ ہمیں اللہ پاک کی خفیہ تدبیر سے ڈرنا چاہئے اور اللہ کی عبادت کی طرف اپنے دلوں کو مائل کر کے اپنے رب کو راضی کرکے صبر کادامن نہیں چھوڑنا چاہیے ۔ انہوں نے دعوت اسلامی کے ساتھ وابسطہ ہو کر اپنی اصلاح اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کیلئے راہ خدا میں سفر کرنے کی ترغیب دی۔اس موقع پر نگران ایف جی آر ایف ڈیزاسٹر اینڈ ریلیف نے کہا کہ ایف جی آر ایف کا سلوگن ہے کہ ہم کسی کو بھولے نہیں،اسی مناسبت سے گمبٹ شہر میں گزشتہ سال آنے والی بارشو ں اور سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے ہیں۔ایف جی آر ایف کے تحت منعقدہ تقریب میں مذہبی وسیاسی شخصیات اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔