متحدہ لندن کے 3ملزمان کی درخواست بریت پرفیصلہ محفوظ

متحدہ لندن کے 3ملزمان کی درخواست بریت پرفیصلہ محفوظ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ چکرا گوٹھ حملے کے مقدمے میں ایم کیو ایم لندن کے 3 ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ چکرا گوٹھ حملہ کیس میں ایم کیو ایم لندن کے رئیس مما سمیت 3 ملزمان کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی عابد زمان ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ملزمان کیخلاف استغاثہ ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکا ہے ۔ ملزمان کی بریت درخواستیں منظور کی جائیں۔ استغاثہ نے موقف اپنایا کہ مقدمے میں رئیس عرف مما، کامران عرف مادھوری، شاہ جہان عرف شٹن، ظہیر عرف فنٹر سمیت 21 ملزمان شامل ہیں۔ ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج سمیت 5 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے ۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 11 نومبر کو سنائے جانے کا امکان ہے ۔ عدالت نے پراسیکیوشن کے دیگر گواہوں کو بھی سمن جاری کر دیئے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ملزم رئیس مما نے 2011 میں کورنگی میں اپنی دہشت اور اجارہ داری قائم رکھنے کیلئے چکرا گوٹھ میں پولیس وین پر حملہ کیا۔ فائرنگ سے ریزور پولیس کے 3 اہلکار جاں بحق ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں