کراچی پولیس چیف کا زیر تعمیر ماڈل تھانوں کادورہ،کام کاجائزہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ڈی آئی جی ایسٹ اظفر میہسر اور ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کے ہمراہ ایسٹ زون کے مختلف اضلاع میں زیر تعمیر ماڈل تھانوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز و دیگر افسران موجود تھے ۔پولیس چیف نے زیر تعمیر ماڈل پولیس اسٹیشنز شارع فیصل، عوامی کالونی اور گڈاپ سٹی کا دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام میں پیشرفت کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے گڈاپ کے ماڈل تھانے کی تعمیرسے متعلق بریفنگ دی ۔کراچی پولیس چیف نے کہا کہ ماڈل پولیس اسٹیشنز کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ ماحول اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔