پڈعیدن میں چوریوں کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف دھرنا
پڈعیدن (نمائندہ دنیا)نوشہروفیروز میں چوری کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف تاجروں نے ٹائر نذر آتش کر کے احتجاجی دھرنا دیا جس سے ٹریفک معطل ہوگئی ۔
اس موقع پر شاپ کیپرز ایسوسی ایشن نوشہروفیروز کے رہنماؤں خالد عباسی، وزیر وگن، سیٹھ اکرم و دیگر کا کہنا تھا کہ پولیس تاجر برادری کو تحفظ دینے میں نا کام ہوچکی ،کاروباری طبقہ عدم تحفظ کا شکار ہے ۔احتجاج کی اطلاع پر ایس ایچ او نوشہروفیروز نے پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے اور تاجروں کو یقین دلایا کہ جلد چوروں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے ، جس پر دھرنا ختم کروایاگیا،تاہم مظاہرین نے پولیس کوبتایا کہ مسروقہ سامان اور رقم 2 دن کے اندر واپس نہ ملنے کی صورت میں قومی شاہراہ پر دھرنا دیاجائیگا اور حالات کی تمام تر ذ مہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی۔