سیلاب متاثرہ مکانات کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ سے زائد کے چیک تقسیم
پڈعیدن(نمائندہ دنیا)دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت نوشہرو فیروز کے اطراف میں 2022 کی تباہ کن بارشوں کے 44 متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لیے فی کس ڈھائی لاکھ روپے کے امدادی چیک دیدیے گئے ۔
چیک کی تقسیم کی تقریب فیضانِ مدینہ الریاض کالونی نوشہروفیروز میں منعقد کی گئی۔اس موقع پر ایف جی آر ایف کے ڈسٹرکٹ سطح کے رہنما یامین عطاری، ڈسٹرکٹ نگران جواد رضا عطاری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دعوتِ اسلامی نے 2022 میں بھی سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کروائی تھی اور راشن تقسیم کیا اور بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کیاتھا اور اب بھی متاثرین میں ایک کروڑ سات لاکھ روپے سے زائد کے چیک تقسیم کیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت سے اللہ اور اس کے رسول ؐ کی رضا حاصل ہوتی ہے ۔ اس موقع پر متاثرین رجب علی، علی اکبر وگن،احمد علی ،شمس الدین ،شہمیر مری ودیگر کو نے ایف جی آر ایف کا شکریہ ادا کیا۔