گاڑی سے خاتون کی لاش کیساتھ ملے بیہوش بہنوئی کا بیان سامنے آ گیا
کراچی (این این آئی)ڈیفنس میں کھڑی ایک گاڑی میں خاتون کی لاش ملی اور مرد کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔پولیس کے مطابق بے ہوش ہونے والے شخص کی حالت اب بہتر ہے اور اس نے اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا دیا ہے ۔
بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا شخص خاتون کا بہنوئی ہے اور اس نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ میں نے کل صبح 8 بجے بیوی کی بہن کو گھر کے باہر سے پک کیا تھا، کچھ دیر میں گاڑی میں دھواں بھر گیا، باہر نکلے تو بے ہوش ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ خاتون کی لاش پر تشدد کے نشانات نہیں ملے تاہم لاش سے فارنزک کیلئے نمونے لیے گئے ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی حتمی وجہ کا تعین ہو سکے گا۔