ڈی سی سینٹرل کا افغانیوں کیخلاف کارروائی کامطالبہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلع وسطی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر، صفائی ستھرائی کی خراب صورتحال پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل کے آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم ڈی سالڈ ویسٹ سید امتیاز حسین شاہ اور ڈپٹی کمشنر طحٰہ سلیم سمیت متعلقہ عملے نے شرکت کی ترجمان ڈی سی سینٹرل کے مطابق میٹنگ میں سالڈ ویسٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس پر ایم ڈی سالڈ ویسٹ اور ڈپٹی کمشنر نے تشویش کا اظہار کیا ۔
اس دوران سالڈ ویسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن کراچی ، ڈائریکٹر سینٹرل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، آپریشن منیجرز ، ٹاؤن انتظامیہ اور سینیٹریشن افسران کو ہدایت دی گئی کے بروقت کچرا اٹھانے اور صفائی ستھرائی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ ڈی سی سینٹرل کا کہنا تھا کہ فارن ایکٹ کے تحت افغانیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ڈور ٹو ڈور کچرا اٹھانے کی مہم روزانہ کی بنیاد پر کی جائے ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنا سروے بھی پیش کیا اور سالڈ ویسٹ کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا کچرا کنڈیوں سے مکمل کچرا نہ اٹھا نے پر کمشنری نظام نے تحفظات کا اظہار کیا اور یہ ہدایات جاری کی گئیں کہ اگلے پندرہ دنوں میں سالڈ ویسٹ کی انتظامیہ کو اپنی کارکردگی بہتر بنائے ۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ہدایت کی کہ گینسو کمپنی ہر زون میں ہر ہفتے کسی تعلیمی ادارے میں صفائی ستھرائی اور کچرے کو محفوظ طریقے سے پھینکنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کرے گی۔