تاجر کی دھمکیوں پر مقدمے کیلئے عدالت میں درخواست
کراچی(اسٹاف رپورٹر)تاجر مجتبیٰ حسین نے دھمکیاں دینے ، پیسے طلب کرنے اور غیر ملکی نمبروں سے آن لائن ہراساں کرنے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں مقدمے کے اندراج کی درخواست دائر کردی ۔
درخواست میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست گزارکے وکیل نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ ہمیں ادراروں کا نام استعمال کرکے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ہم نے تمام اداروں کو بھی خطوط لکھ دیئے ہیں۔