پاکستان اور اے ڈی پورٹس میں 4معاہدے ہوچکے ،گورنر

پاکستان اور اے ڈی پورٹس میں 4معاہدے ہوچکے ،گورنر

کراچی (آن لائن )گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان اور اے ڈی پورٹس گروپ کے درمیان چار اہم معاہدے ہوچکے ہیں۔یہ معاہدے ہماری تجارتی، نقل و حمل اور لاجسٹک کے نظام میں انقلاب لا سکتے ہیں۔

ان معاہدوں سے قومی خزانہ میں سالانہ اربوں روپے کا اضافہ یقینی ہے اوران معاہدوں سے تقریباً دس ہزار سے زائد ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ڈی پورٹس کے دورے کے موقع پر کیا۔گورنرسندھ کو سی ای او اے ڈی پورٹ پاکستان خرم عزیز نے اے ڈی پورٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی، اے ڈی پورٹس گروپ کے سی ای اومحمد علی تمیمی ، انٹر نیشنل پورٹس ایشیائاینڈ افریقہ کے سی ای او عبد العزیز بلوچی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔گورنر سندھ نے مزید کہاک ہاے ڈی پورٹ کے دورہ پر خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اوراے ڈی پورٹس گروپ کے درمیان ہونے والے معاہدوں کے تحت ابو ظہبی پورٹس ،کراچی پورٹ کے بنیادی ڈھانچہ کو ترقی میں معاونت کرے گا۔ بنیادی ڈھانچہ کی تبدیلی سے پورٹ کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ جلد جنوبی ایشیا، عرب دنیا اور افریقہ کے درمیان مضبوط تجارتی مرکز کے طور پر ابھرے گا۔میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ بھارت کے انکار سے چیمپئن ٹرافی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔پاکستان کی ترقی اس کے دشمنوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں